قومی

اسد عمر پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی نہیں چھوڑ رہے بلکہ سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کے رکن کے عہدوں سے استعفے دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی فیصلہ ہے کسی دباؤ میں عہدے نہیں چھوڑ رہا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک خطرناک صورت حال کا شکار ہے اور اس سے اسے سیاسی جماعتیں ہی مذاکرات کے ذریعے نکال سکتی ہیں۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ ملک کیلئے بہت خطرناک تھا، اس روز فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، فوج کی اہمیت کا تجزیہ عمران خان نے سب سے اچھا پیش کیا کہ مسلم ممالک کی طرف نظر دوڑائیں تو کس طریقے کی تباہی پھیلی، اگر پاکستان میں ڈسپلن اور طاقتور فوج نہ ہوتی تو ہمیں شام اور عراق جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا، اس دن جو مناظر دیکھنے کو ملے وہ قابلِ مذمت ہیں ، ان سے باہر تشویشناک پیغام گیا، اس حوالے سے شفاف تحقیقات ہوں ، ملوث لوگوں کو سزا دی جائے، ہزاروں کارکن زیر حراست ہیں، ان میں سے بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو بے گناہ ہیں، ان کو جلد  سے جلد چھوڑنا بہت ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button