کامرس
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود مزید ایک فیصد بڑھا دی


کراچی (94 نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک فیصد بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پالیسی ریٹ ایک فیصد بڑھا دیا جس کے بعد شرح سود 20 سے بڑھ کر 21 فیصد ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح 35.4 فیصد ہو گئی۔