قومی

صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ و ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری نے مدینہ ٹاؤن واٹر ڈسٹری بیوشن سنٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

فیصل آباد(94 نیوز) صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ساجد ظفر ڈل نے78 کروڑ روپے زائد کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے مدینہ ٹاؤن واٹر ڈسٹری بیوشن سنٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔

انہوں نے سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن میں تعمیراتی سائٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ عمر فاروق، ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرز ثاقب رضا، شعیب رشید، پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر سانول ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ایس محمد نعمان نور، جائیکا کنسلٹنٹ سلطان اعظم و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں نے صوبائی سیکرٹری کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ ساجد ظفر ڈل نے کہا کہ مدینہ ٹاؤن واٹر ڈسٹری بیوشن کی تعمیر سے1 لاکھ بیس ہزارسے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو گا اور فیصل آباد کے شہریوں کو پانی کی معیاری سروسز کی فراہمی کیلئے واسا انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے ڈسٹری بیوشن سنٹر کے تعمیراتی منصوبہ کو شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کی تاکید کی۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے بتایا کہ واٹر ڈسٹری بیوشن مدینہ ٹاؤن کے منصوبہ پر78 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس پر جاپانی کمپنی اپنا کام شیڈول کے مطابق کررہی ہے اور اس منصوبہ کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت شہر میں تین نئے اوور ہیڈ ریزروائر اور دو گراؤنڈ ریزر وائزرز تعمیر کئے جائیں گے جبکہ پراجیکٹ کی تکمیل سے مشرقی حصے کی مختلف آبادیوں کو پانی کی معیاری سروسز مہیا ہونگی جس کے نتیجے میں شہریوں کو مصفا اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی ضرورت پوری ہو سکے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button