قومیکامرس

پرائس کنٹرول کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کے نئے نرخ مقرر کردئیے

فیصل آباد(94 نیوز) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مختلف دالوں سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی تھوک وپرچون قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر علی شہزادکی صدارت میں ہواجس میں اشیائے ضروریہ کی تھوک وپرچون قیمتیں مقرر کی گئیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چنا سفید موٹا کی تھوک قیمت پانچ روپے کم ہوکر 162روپے فی کلوگرام اور پرچون قیمت بھی پانچ روپے کم کرکے167روپے فی کلوگرام ہوگی اس طرح چنا سفیدباریک 131روپے اور 136روپے،چنا سیاہ موٹا پانچ روپے کمی کے ساتھ 115روپے اور 120روپے فی کلو گرام،چنا سیاہ باریک 111روپے اور 116 روپے فی کلوگرام،دال چنا موٹی پانچ روپے کمی کے ساتھ 118 روپے اور 123روپے،دال چنا باریک 6 روپے کم ہوکر 110 روپے اور 115روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری بغیر دھلی 112اور 117،دال ماش دھلی ہوئی 216اور 221روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 195 اور 200 روپے فی کلوگرام،دال مسورموٹی 156اور 161روپے فی کلوگرام،دال مسور باریک پانچ روپے کمی کے ساتھ 173 روپے اور 178روپے فی کلوگرام،بیسن پانچ روپے کم ہو کر 120روپے اور 125روپے فی کلوگرام،چاول باسمتی سپرکرنل نیا 110اور 115روپے فی کلو گرام، چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 115اور 120روپے فی کلو گرام،چاول اری پرچون میں 60 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔آٹا 20 کلو گرام تھیلہ 1100 روپے،چینی 89.75روپے فی کلوگرام،دودھ 95روپے فی کلوگرام،دہی 100 روپے،گوشت چھوٹا 950 روپے،گوشت بڑا 450روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔روٹی سو گرام وزنی 7روپے،روٹی خمیری 8 روپے،نان سادہ 10 روپے اور ایک کلو گرام برف کی قیمت 5روپے ہوگی۔ پھلوں،سبزیوں اور چکن کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مقرر کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے تاجروں ودکانداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا گرانفروشی سے گریز اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button