قومی

دبئی کی طرز پر پنجاب میں نیا شہر بسانے کی تیاریاں

لاہور (94 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید شہر بسانے کا فیصلہ کرلیا، نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہوگا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور تین بیراج بھی بنائے جائیں گے، پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید ترین شہر بسانے کے لئے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔
پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کیلئے آرڈیننس جاری کرے گی اور وزیراعلیٰ اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ ریورراوی فرنٹ اتھارٹی لاہور کے شمال میں نیا شہر بسانے کیلئے کام کرے گی۔

نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جو ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط ہوگا۔ نجی شعبے کی طرف سے اس منصوبے میں پانچ ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

نئے شہر میں ہائی رائز بلڈنگز بنائی جائیں گی۔ نیا شہر بسنے سے لاہور شہر میں ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایہ جاسکے گا۔ نئے شہر میں ایک بڑی جھیل بھی بنائی جائے گی اورتین بیراج بھی بنیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز گزشتہ روز وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے بھی صدر مملکت عارف علوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔
جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے صدر مملکت کو پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں آئندہ چند ماہ میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی جارہی ہیں۔ صدر مملکت نے ہاؤسنگ سیکٹر کی بہتری کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اور نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں نجی شعبے کو بھرپور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button