international

Israel Uses White Phosphorus to Bomb Gaza and Lebanon, Human Rights Watch

Gaza (94 Web News Desk) اسرائیلی جارحیت سے فلسطین پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے، اسرائیل ہر وہ حربہ استعمال کررہا ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ہے، اسرائیل اس جنگ میں نہتے شہریوں، بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے اور ان پر ممنوعہ ہتھیار بھی استعمال کررہا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان پر بمباری میں سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان کی ویڈیوز میں سفید فاسفورس کے گولے پھٹتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق غزہ اور لبنان میں سفید فاسورس کے استعمال کا مطلب شہریوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close