قومی

لندن میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا حملہ،شدید زخمی

لندن (94 نیوز) لندن میں میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نقاب پوش افراد کا قاتلانہ حملہ، سر چہرے اور سینے پر چوٹیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق لندن میں مقیم پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے انھیں شدید زخمی کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عدنان کے سر ،چہرے اور سینے پر گہری چوٹیں آئیں ہیں اور انھیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حملے کی اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ کے مقامی رہنما اور کارکن ہسپتال کے باہر جمع ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے

حملہ آوروں نے ڈاکٹر عدنان کو نیچے گرا کر ٹانگیں ماریں اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا،ڈاکٹر عدنان پر جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت وہ شام کی واک کر رہے تھے ۔اس سے قبل ڈاکٹر عدنان کو کئی مرتبہ دھمکی آمیز کالز بھی آ چکی ہیں جبکہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کئی مرتبہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button