Commerce

Ishaq Dar announced a major reduction in the prices of petroleum products

Islam Abad (94 news) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ آج رات 12 بجے سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سے پیٹرول 282 روپے کے بجائے 270 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جو اب 288 روپے سے کم ہوکر 258 روپے میں دستیاب ہوگا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل پر 12 روپے کی کمی کی ہے، جس کی نئی قیمت 176 Rs. 7 پیسے کم ہو کر 164 Rs. 7 پیسے ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل پر 12 روپے کمی کی جارہی ہے، جو 164 Rs. 68 پیسے سے کم ہو کر 152 Rs. 68 پیسے پر فروخت کیا جائے گا۔اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے وہ اب کرایوں میں کمی کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button