Videosتقریبات/سیمینارز

امریکی سفارت خانے کے وفد کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد (94نیوز) امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی قیادت میں امریکی سفارت خانے کے وفد نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔ وفد کے اراکین میں پبلک انگیجمنٹ آفیسر مونیکا برن اور انگلش پروگرام ریجنل منیجر ڈاکٹر محمد اقبال شامل تھے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے وفد کا استقبال کیا۔ اور یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، انٹرپرینیورشپ، کمیونٹی سروسز، سوشل آؤٹ ریچ اور دیگر پروگراموں کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ مزید براں وائس چانسلر نے پاکستانی خواتین میں چھاتی کے کینسر کی روک تھام کے لیے چھاتی کے خود معائنہ کے حوالے سے یونیورسٹی کی چھ سو طالبات کی تربیت کے بارے میں آگاہ کیاکہ وہ خواتین کو ابتدائی مرحلے میں اس بیماری کی تشخیص کرنے میں مشعل راہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

رجسٹرار آصف اے ملک نے مہمانوں کو مختلف تدریسی شعبوں کے ذریعے چلائے جانے والے سوشل آؤٹ ریچ پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا، خاص طور پر شعبہ تعلیم کے زیر انتظام کمیونٹی ٹیچنگ کے زریعے معاشرے کی خدمات کے بارے بتایا ۔ میٹنگ میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے صدور ، کوآرڈینیٹر ز، ڈائریکٹرز، کنٹرولر امتحانات ، رجسٹرار، خزانچی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن اساتذہ اور طالبات شامل تھے۔ قونصل جنرل کے وفد نے یونیورسٹی ہیلتھ یونٹ ،آرٹ گیلری، شعبہ ہوم اکنامکس کا ٹیکسٹائل اینڈ کلاتھنگ یونٹ اور ای روزگار سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کا دورہ کیااور طالبات کی تخلیقی اور فنی صلاحیتوں کو سراہا ۔وفد کے اراکین نے طالبات کے ذاتی ترقی کے تجربات، سماجی ترقی میں ان کے تعاون اور مستقبل کے پیشوں کے حوالے سے ان کے منصوبوں کو سنا۔ انہوں نے طالبات کی کاروباری سرگرمیوں کی تعریف کی اور انہیں آن لائن پلیٹ فارمز جیسے بڑے پیمانے پر آن لائن اوپن کورسز (MOOC) کے ساتھ ساتھ ریجنل انگلش لینگویج آفس (RELO) امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے امریکی اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم پاکستانی طلباء کو ان کی ڈگریوں کی تکمیل کے بعد بھی مفت رہنمائی فراہم کرتے ہیں پبلک انگیجمنٹ آفیسر مونیکا برن نے طالبات کے انداز گفتگو اور اعتماد کی خاص ظور پر تعریف کی۔امریکی قونصل جنرل کا دورہ خواتین کو بااختیار بنانے ، ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے وسیع سطح کے مواقع فراہم کرنے طلباء،طالبات اور فیکلٹی ایکسچینج پروگراموں، کیریئر کے مواقع اور کاروباری منصوبوں کے فروغ کا با عث بنے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button