قومی

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں، بلاول بھٹو

ایبٹ آباد (94 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ عوام ہمیں موقع دیں  تو وعدہ ہے کبھی مایوس نہیں کروں گا، کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے مجھے موقع دیں۔

ایبٹ آباد میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ انتخابات جیت کر عوامی حکومت بنائیں گے،ہمیں نئی سیاست کے ساتھ نئی قیادت کی ضرورت ہے، باقی سیاسی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی ہیں،اگر مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست کی ضرورت ہے،ان کا کہناتھا کہ ہمیں ایسی قیادت چاہئے تو نفرت اور تقسیم کی سیاست میں نہ  پڑے،جب نوجوانوں کو موقع دیا جاتا ہے تو وہ کام کرکے بھی دکھا سکتے ہیں،ملکی مسائل کا حل اور عوام کی خدمت کرنا اتنا مشکل نہیں،آپ کی نیت صاف ہونی چاہئے، ایک نظریہ اور منشور ہونا چاہئے۔ مہنگائی نے ہر آدمی کا جینا حرام کردیاہے،مہنگائی ، بیروزگاری اورغربت کا خاتمہ کردیں گے،ایسے منصوبے لائیں گے جس سے ہم ہر طبقے کو فائدہ پہنچاسکیں،پیپلزپارٹی نے کسانوں کیلئے کسان کارڈ لے کر آنا ہے،کسان کارڈ کے ذریعے امداد براہ راست کسان تک پہنچے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ چاہتے ہیں ملک ترقی کرے، پاکستان ایک جدوجہد ریاست بنے،حکومت میں آکر تنخواہوں میں اضافے پر کام کریں گے،ہر حکومت بنائیں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،ملک کی ترقی اور مستقبل کاہم خیال رکھیں گے،میں صرف پاکستان کے عوام کی طرف دیکھ رہا ہوں،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، مطلب عوام کو سارے فیصلے لینے چاہئیں۔ پرانی سیاست اور پرانے سیاستدانوں کو گھر بٹھانا پڑے گا،پرانے سیاستدانوں کو مشورہ ہے ، آپ ذرا ریسٹ کریں،لاڈلا بننا ہے تو عوام کا لاڈلا بننا ہوگا،ہمیں نہ کٹھ پتلی قبول ہے نہ سلیکٹڈ راج ،ہمیں موقع دیں خدمت کیلئے تیار ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button