قومی

عمران خان کب الیکشن کروایئں گے؟شیخ رشید

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کواختیار ہے 3 سال بعدالیکشن کرائیں یا 6چھ ماہ بعد۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی وہ اپنے قد سے بڑے کام کررہے تھے،ہر آدمی نے نوازشریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو،انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انھوں نے خاموشی توڑ دی ، شیخ رشید نے کہاکہ شہبازشریف این آر او کیلئے 90 کے زاویے سے مرے جارہے ہیں،شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ آتی ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے ،شہبازشریف کیلئے اےسی لگاہونا چاہیے حوالات میں بیڈہواور ناشتہ بہترین دیاجائے۔

ان کا کہناتھا کہ 31دسمبر تک ہمارے پاس ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی،دو مال گاڑیاں رواں ماہ شروع کررہے ہیں،دونوں مال گاڑیوں پر کنٹینرزلانے لےجانے کی سہولت ہوگی،انہوں نے کہا کہ فریٹ ٹرینوں میں نجی کمپنیاں دلچسپی کااظہار کررہی ہیں وہ آگے آئیں،ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجینئرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے،کوشش کریں گے ایل ٹو اور تھری بھی میدان میں لے آئیں،شیخ رشیدنے کہا کہ31دسمبر تک ایم ایل ون کا فیصلہ ہوجائے گا،تمام ریلوے ٹریک تبدیل کریں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ لاہور اورراولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے،ساتوں ڈویژن کےلئے آئی ٹی کا ایک چھوٹاگروپ تشکیل دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button