آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ریجنل پولیس آفس میں ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فیصل آبادکے وفد سے ملاقات


فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ریجنل پولیس آفس میں فیصل آبادبار ایسوسی ایشن کے وفد سے میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر ،ایس ایس پی آپریشنز فرقان بلال، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیم عباس اور وفد میں صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میاں طارق محمود ، نائب صدر رانا راشد علی،سیکرٹری کلیم اللہ گل،جوائنٹ سیکرٹری ملک ساجد شکیل ، فنانس سیکرٹری حافظہ صابرہ نرگس ، لائبریری سیکرٹری محمد ذیشان شیخ اور دیگر ایگزیکٹو ممبران شامل تھے۔ پولیس اور وکلاء برادری کے مابین باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری پر تبادلہ خیال ،عدالتی امور میں درپیش مسائل اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگوہوئی۔ آ ر پی او فیصل آباد کی جانب سے وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔
آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون نا گزیر ہیں۔پولیس اور وکلاء کے باہمی تعاون سے انصاف کی بروقت ،شفاف فراہمی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ امن و امان کے قیام کے لیے تمام اداروں کا باہمی تعاون ضروری ہے ۔قانون کی بالادستی کے بغیر معاشرتی استحکام ممکن نہیں۔ پولیس اور بارایسوسی ایشن کے درمیان مضبوط رابطہ انصاف کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔



