قومیکامرس

دیامیربھاشاڈیم پاکستان کی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔راناسکندراعظم

فیصل آباد (94 نیوز) ریڈیو پاکستان ایف ایم93 کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام "رابطہ”میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد رانا سکندر اعظم نے اینکر پرسن میاں ندیم احمد کیساتھ انٹرویو میں کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کا آغاز پاکستان میں ایک انقلابی قدم ہے اور اصل تبدیلی یہی ہے، کہ 66سال بعد کوئی ڈیم تعمیر ہونے جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے دور کے بعد کوئی ڈٰم تعمیر نہیں ہوا، اب یہ انقلابی قدم ملکی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ہے، انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پرپانی ذخیرہ کرنے کا بڑا منصوبہ ہے جس81لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ جس میں سے 64ایکڑفٹ پانی استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے ہم 30 دن سے بڑھ کر48 دنوں تک چلے جائیں گے۔ پن بجلی کے اس منصوبہ سے4500میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ اور اس طرح 2۔84ارب ڈالر تیل کی بھی بچت ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اب بھی صنعتکاروں کو سستی بجلی فراہم کررہی ہے یعنی کہ 30 روپے والا یونٹ صرف10 روپے میں صنعتکاروں(انڈسٹری) کو مل رہا ہے،
راناسکندراعظم نے کہا کہ حکومت نے جو غریب لوگوں کو گھروں کے لئے بنک کے ذریعے قرض دینے کا منصوبہ بنایا ہے وہ کسی بھی صورت غریبوں کو نہیں ملے گا یہ صرف بند بانٹ ہوگی، اس پر چیک اینڈ بیلنس کی سخت ضرورت ہوگی پھر یہ منصوبہ کامیاب ہوسکے گا،
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو12000 روپے دینے کی بجائے اگر حکومت بے گھر لوگوں کو گھر بنا کر دیتی تو یہ غریبوں کی اصل خدمت ہوتی، انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو پیسے نہیں وہ اقساط کیسے ادا کریں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مل مالک، صنعتکار، فیکٹری مالک مزدور کو پوری مزدوری نہیں دے رہا تو وہ زیادتی کررہا ہے، انہی مزدوروں کے سر پر انکی فیکٹریاں،ملیں چل رہی ہیں انکو چاہئے کہ وہ اپنے مزدوروں کا خیال رکھے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک زرعی ملک ہے اس ملک میں زرخیز زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں، کالونیاں بنانے پر پابندی عائد ہونی چاہئے، ان جگہوں پر کالونیاں بنائی جائیں جو زیر کاشت نہیں یا جو بنجر،سیمزدہ ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ ملک ٹیکسوں سے چلتے ہیں جس دن اس ملک کی شہری ٹیکس دینا اپنا فرض سمجھ لیں گے اس دن اس ملک کی ترقی کو دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، چند لوگ ٹیکس دے رہے جن کی وجہ سے اس ملک کانظام چل رہا، ہر بند ٹیکس چوری میں لگا ہوا ہے اور پھر حکومت سے سوال کرتا کہ ترقیاتی کاموں کے کتنے منصوبے شروع کئے،

یاد رہے اس پروگرام کی پروڈیوسر ثنا ریاض اور کوارڈینیٹراختر محمود خان ہیں،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button