قومی

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری پر فردجرم کی تاریخ مقرر

اسلام آباد (94 نیوز) احتساب عدالت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری پرمنی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔
احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری، حسین لوائی، انورمجید و دیگر پر 7 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، کورونا کے باعث جیل میں ہی موجود ملزمان پر وڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب کراچی انور مجید کے لیے اسپتال میں ہی وڈیو لنک کا انتظام مکمل کرے، رجسٹراراحتساب عدالت کراچی انور مجید کی وڈیولنک پرشناخت کی تصدیق کریں گے ۔

تحریری حکم نامے کے مطابق حسین لوائی، طحہٰ رضا، محمد عمیر پر اڈیالہ جیل میں وڈیو لنک پر فردِ جُرم عائد کی جائے گی، جوملزمان جیل میں نہیں ہیں وہ 7جولائی کو ذاتی حیثیت میں فردجرم کے لیے پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ پارک لین ریفرنس میں عدالت نے پہلے ہی فردِ جُرم کے لیے 26 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button