بین الاقوامی

مسلم امیدوار الہان عمرٹرمپ کے امیدوارکو شکست دیکر پھر جیت گئیں

امریکہ (94 نیوز) امریکی صدارتی انتخابات میں الہان عمر ریاست منی سوٹا سے پھر کامیاب ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی الیکشن مہم عروج پر ہے۔آج فیصلہ ہو جائے گا کہ امریکی صدارت کی کرسی پرجو بائیڈن یا ٹرمپ میں سے کون براجمان ہوتا ہے۔ دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔
اس وقت تک کچھ ریاستوں کے الیکٹورل بورڈ کا فیصلہ آنا شروع ہو چکا ہوا ہے۔جس کے مطابق کہیں ڈونلڈ ٹرمپ آگے ہے تو کہیں جوبائیڈن نے آگے ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ تو الیکٹورل بورڈ کا فیصلہ آنے کے بعد ہی ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی امیدوار مسلمان خاتون الہان عمر عبداللہ ریاست منی سوٹا سے ایک بار پھر کامیاب ہو گئی ہیں۔
امریکا کے صدارتی انتخابات 2020 میں الہان عمر نے منی سوٹا سے 2 لاکھ 51 ہزار 820 ووٹ حاصل کیے جو ڈالے گئے ووٹوں کا 64.6 فیصد بنتا ہے۔الہان عمر کے حریف اور ری پبلکن پارٹی کے امیدوار جونسن نے ایک لاکھ 907 ووٹ حاصل کیے جو کہ 25.9 فیصد ہیں۔ 2018ء میں ہونے والے امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں بھی الہان عمر نے منی سوٹا سے 72 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔اور ان کے مدمقابل ری پبلکن امیدوار نے صرف 22 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ الہان عمر امریکا کی وہ خاتون امیدوار ہیں جن پر ڈونلڈ ٹرمپ تنقید کرتے رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک خاتون رکن الہان عمر کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ٹرمپ نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ میں کہا کہ لیسی جانسن شان دار کام کریں گے ، الہان عمر بدعنوانی کی آفت ہیں۔ امریکی صدر نے ریاست مینسوٹا کی نشست کے حوالے سے الہان کے ریپبلکن حریف لیسی کے لیے اپنی حمایت اور تائید کا اظہار کیا تھا ۔
صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ امریکا کے مشہور میڈیا پرسن بل مچل کی ایک ٹویٹ کو منسلک کیا ۔ مچل Your Voice America پروگرام کے میزبان بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ لیسی جانسن ناقابل یقین حد تک بدعنوان رکن کانگرس الہان عمر کے خلاف کامیاب رہیں گے۔ جانسن صدر ٹرمپ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ جانسن ،، الہان عمر شکست سے دوچار کریں تو براہ مہربانی اٴْن کی انتخابی مہم کی سپورٹ کے لیے دل کھول کر عطیات دیں۔تاہم ایک بار پھر الہان عمر نے ٹرمپ کی جماعت کے امیدوار کو ہرا کر بازی مار لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button