National

US rejects Imran Khan's allegations

Islam Abad (94 news) اپوزیشن رہنما میاں شہباز شریف کا صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے موصول ہونے والے خط کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر، عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہم تو آئین پرعمل کررہے ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ صدرکے غیرآئینی خط کا جواب دیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ وہ کہ فل کورٹ بنائیں، فل کورٹ میں آئین شکنوں کو سزا ملے، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ہماری سپریم کورٹ پر ہیں۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا ہے، نگراں وزیراعظم کی تعیناتی عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے ہوگی۔

قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button