قومی
گھوٹکی، پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کاحملہ، ایک اہلکار شہید، دوسرا زخمی تیسرا اغوا


گھوٹکی (94 نیوز) گھوٹکی کے قریب پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید، ایک زخمی جبکہ ایک کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اندل سندرانی کی حدود میں واقع مبارک پل پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار صاحب ڈنو عباسی شہید جبکہ ایک اہلکار سید اسماعیل شاہ زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد ڈاکو ایک اہلکار فتاح سانگی کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ راحب شر گینگ نے کیا ہے اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔



