The decision to conduct a special court martial of corrupt police officers


Lahore (94 news) The Punjab government has decided to conduct a special court martial for corrupt police officers and officials.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب، اے آئی جی، کمشنر، سی سی پی او، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کےلئے اسپیشل یونٹ قائم کرنےاور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویئے کی نشاندہی کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے اور کرپٹ و مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔



