قومی

پولیس ڈیپارٹمنٹ کا اعزاز، رانا محمد اسماعیل پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے

فیصل آباد (94 نیوز) پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ سابق پی آر او سی ٹی او و سابق پی آر او سی پی او رانا محمد اسماعیل پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے،

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رانا محمد اسماعیل نے جی سی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے لئے مکالہ کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ انہوں نے شعبہ سیاسیات کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اظہر کے زیر نگرانی اپنی ریسرچ مکمل کی۔ اس سے پہلے موصوف نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم فل کے علاوہ ایم اے سیاسیات اور ایم اے انگلش کی ڈگریاں بھی مکمل کر رکھی ہیں۔ اس مکالہ کے ایکسٹرنلز پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین ڈین فکیلٹی آف سوشل سائینسز بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور پروفیسر ڈاکٹر سید مصور حسین بخاری سربراہ شعبہ سیاسیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تھے جب کہ دیگر اساتذہ میں پروفیسر ڈاکٹر علی شان شاہ، پروفیسر ڈاکٹر عبد الباسط خان نیازی اور ڈاکٹر انور سیال شامل ہیں۔ ڈاکٹر رانا محمد اسماعیل پولیس کے ترجمان کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button