قومی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، شادی ہال کو ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ

فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات کی روشنی میں عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے فیصل آباد میں فوڈ سیفٹی ٹیمز کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد طارق محمود گل اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کینال روڈ پر واقع معروف شادی ہال کی چیکنگ کے دوران ممنوعہ اشیاء کا استعمال، زائد المعیاد اجزاء کی موجودگی، بچی خوراک کے دوبارہ استعمال، خوراک کی نا مناسب سٹوریج، حشرات کی روک تھام کے نا مکمل انتظام اور خوراک کی تیاری کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائدکیا۔مزید برآں متعدد معروف فاسٹ فوڈ چین کی برانچز کی چیکنگ کی گئی اور ادارہ کی طرف سے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکیلئے اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button