قومی
پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 10 جنوری کو ہی کھلیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب


لاہور(94 نیوز) پنجاب بھر میں سردی کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے 10 جنوری کو کھلیں گے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سردی کی لہر کے باوجود تعلیمی ادارے 10جنوری سے کھلیں گے۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 10جنوری سے 22جنوری تک سکول ساڑھے 9بجے لگیں گے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی ہدایت کی۔




