تقریبات/سیمینارز

نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب، نصیر یوسف وہرہ اور سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید کی خصوصی شرکت

کیک کٹنگ کی تقریب میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا، مرکزی صدر میاں ندیم احمد، نائب صدررمضان بلوچ،ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری اویس پراچہ، انفار میشن سیکرٹری محمد وسیم، فنانس سیکرٹری اسلم وڑائچ،ایگزیکٹو ممبران عرفان رندھاوا، رانا اختر رشید، ناصرہ چوہدری اور میاں حمزہ ندیم کی بھی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام پاکستان کا77واں یوم آزادی شان و شوکت کیساتھ منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی آفس میں کیک کٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانان خصوصی الحاج نصیر یوسف وہرہ صدر انجمن تاجران اتحاد کلاتھ بورڈ فیصل آباد اور میاں کاشف فرید سیکرٹری پریس کلب فیصل آباد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی نے کہا پاکستان بڑی قربانیاں دیکر حاصل کیا گیا ہے، آج ہمیں ضرورت ہے کہ ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہمیں چاہئیے کہ ملکی ترقی کیلئے دن رات ایک کردیں۔ تاکہ یہ ملک بحرانوں سے نکل سکے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور امن و امان کیلئے خصوصٰ دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں ندیم احمد، نائب صدر رمضان بلوچ، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری اویس پراچہ، انفار میشن سیکرٹری محمد وسیم، فنانس سیکرٹری اسلم وڑائچ، ایگزیکٹو ممبران عرفان رندھاوا، رانا اختر رشید، ناصرہ چوہدری اور میاں حمزہ ندیم نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button