قومی

نواز شریف سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل کیلئے روانہ

لاہور(94نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل کیلئے روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کو 6 روز زیرعلاج رکھنے کے بعد سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد سروسز ہسپتال کے باہر موجود تھی۔

نواز شریف ہسپتال سے جیل منتقل ہونے کےلئے بضد تھے جبکہ گزشتہ روز مریم نواز نے بھی کوشش کی کہ وہ اپنے والد کو جیل کی بجائے ہسپتال میں رہنے پر راضی کر سکیں۔ گزشتہ روز نواز شریف کو جیل نہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو امراض قلب کے سپیشلسٹ ہسپتال میں رکھنے کی تجویز دی تھی اور نواز شریف کو جلد از جلد امراض قلب کے ہسپتال میں منتقل کرنے کی ہدایت تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button