عظمت فردوس کے دوبارہ ڈپٹی سی ای او میونسپل کارپوریشن بننے سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

عظمت فردوس نے چارج سنبھالتے ہی شہر کے مرکزی آٹھوں بازار کلئیر کروالئے، تجاوزات کرنیوالوں کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)عظمت فردوس ڈپٹی سی ای او میونسپل کارپوریشن نے دوبارہ چارج سنبھالتے ہی تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا۔ مرکزی شہر کے آٹھ بازاروں میں کارپوریشن عملہ نے عارضی تجاوزات کرنے والوں کی خلاف کارروائی کرتے ہوئے سامان قبضہ میں لے لیا اور بازاروں کو کلئیر کروادیا، شہریوں نے کہا کہ عظمت فردوس کے دوبارہ سی ای او بننے سے شہر ایک بار پھر خوبصورتی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے شہر پر قبضہ مافیا نے قبضہ کیا ہوا تھا ان سے قبضہ چھڑوانا ناممکن نظر آتا تھا۔ لیکن عظمت فردوس کی ان تھک محنت اور دلچسپی سے شہر کے راستے کھلے ہو گئے تھے۔ لیکن کرپشن مافیا نے ان پر الزامات عائد کرکے انک تبادلہ کروادیا گیا۔ لیکن تجاوزات کی دوبارہ بھرما ر ہو گئی تھی۔ منتھلیاں وصول کرنے کا سلسلہ دوبارہ ہو چکا تھا۔اور شہریوں کے تمام امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔ لوگ کہنے پر مجبور ہو گئے تھے کہ ماضی کی روایات کو دیکھتے ہوئے اس بار بھی تجاوزات کا خاتمہ ادھورا خواب بن جائے گا۔ لیکن عظمت فردوس کے دوبارہ ڈپٹی سی ای او بننے سے شہری ایک بار پھر خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر ہوگا۔ کسی سے کسی قسم کی رعائت نہ برتی جائے گی۔ اور منتھلی کلچر کا خاتمہ ہو کررہے گا۔ شہریوں نے کہا کہ عظمت فردوس کو بھی چاہیے کہ وہ کرپٹ عناصر کو انکروچمنٹ سیل سے دور رکھیں۔ تاکہ صحیح معنوں میں حکومت پنجاب کی رٹ قائم رہ سکے۔شہریوں نے مطالبہ بھی کیا ہے کہ مختلف قسم کے جو غیر قانونی بازار لگوائے جاتے ہیں جن میں اتوار،پیر،منگل،جمعہ بازار وغیرہ شامل ہیں انکو فی الفور ختم کیا جائے اورذمہ دار عملے کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔



