قومی

سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز) سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔راؤ کاشف رحیم کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے فری لیبارٹری ٹیسٹ کئے گئے اور مفت ادویات دی گئیں۔ کیمپ کا افتتاح ایم پی اے راؤ کاشف رحیم نے کیا۔اس موقع پر عامر ادریس بٹ ایڈووکیٹ،ڈاکٹر وسیم مرزا،عرفان ادریس بٹ،رانا ساجد،افتخار امین وصلی،عمران امین وصلی ایڈووکیٹ،محمد امین ایلیمنٹری سکول،میاں نوید،مرزا زین اشرف صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل سمندری ودیگر معززین بھی موجود تھے۔ حاضرین نے اسکے علاوہ ایسوسی ایشن کے دیگر فلاحی منصوبہ جات بیوٹیشن،سلائی کڑھائی ودیگر کا بھی دورہ کیا۔ حاضرین نے سمندری ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئر مین سلیمان بٹ اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر محمد اشہب جیلانی نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔سلیمان بٹ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ لگاتے رہیں گے تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوتے رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button