تھانہ گلبرگ پولیس ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی تاجر کے قاتلوں کو نہ ڈھونڈ سکی، امجد جاوید کی پریس کانفرنس


فیصل آباد (میاں ندیم سے) فیصل آباد کے تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں ایک ماہ قبل قتل ہونے والے تاجر کے قاتلوں کو پولیس نہ ڈھونڈ سکی اور نہ ہی گرفتار کرسکی۔ قاتل کئی مقدمات میں مطلوب ہیں لیکن پولیس انکا سراغ لگانے میں ناکام نظر آرہی ہے یا جان بوجھ کر گرفتار نہیں کررہی۔سعید عمران تاجر کے بھائی اور اہل خانہ کی فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس۔
تفصیلات کے مطابق امجد جاوید، ارشد جاوید اور دیگر اہل خانہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انکا بھائی جو غلہ منڈی میں تاجر ہے کو پانچ افراد نے دن دیہاڑے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 967/24 مورخہ 19-07-2024کو حافظ سعید عرف کوڈو، فیصل گھوڑا، مانا قصائی، حیدر عرف حیدری شاہ اور ایک نامعلوم کیخلاف درج کیا گیا۔ ملزمان دن دیہاڑے بھائی کو گرفتار کرکے فرار ہوگئے جہ کہ آج تک روپوش ہیں۔ ملزمان نے اس سے قبل بھی سائل کے بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔24-7-19کو صبح 09بجے میرے بھائی کو ملزمان نے قتل کردیا۔ بار بار پولیسکے پاس گئے مگر پولیس انکی دادرسی کی بجائے حیل و بہانوں سے کام لے رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لواحقین نے الزام عاید کیا ہے کہ ملزمان ایک جرائم پیشہ گروہ ہیں اور جرائم پیشہ گروہ سے تعلقات ہیں ملزمان کا سیاسی اور مضبوط لوگوں کیساتھ روابط ہیں جس سے وہ پولیس پر اثرانداز ہورہے ہیں اور پولیس انکو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر لواحقین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔




