قومی
توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا


راولپنڈی (94 نیوز) توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنسز میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی ضمانت کیلئے درخواستیں مسترد کر دیں۔
دونوں ریفرنسز کی آئندہ سماعت 11 جنوری کو ہو گی، نیب اگلی سماعت پر توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان پیش کرے گا۔



