تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کردیا،

مجموعی طور پر ڈی پی ایس فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول 239 کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ کے علی احمد دوسری،دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول کے معظم طفیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی

فیصل آباد (94 نیوز) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2024 کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا۔
تعلیمی بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کے مکمل نتائج کا اعلان 9 جولائی صبح دس بجے کیا جائے گا۔ میٹرک میں مجموعی طور پر ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی عروج فاطمہ نے 1189 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے 1187 نمبروں کے ساتھ مجموعی طور پر دوسری جبکہ دی ایجوکیٹرز پولیس پبلک سکول فیصل آباد کے معظم طفیل نے 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شعبہ سائنس بوائز میں گورنمنٹ ہائی سکول 239 ر۔ب کے محمد فائق اور ڈی پی ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علی احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائنس بوائز میں ایجوکیٹرز پولیس لائن فیصل آباد کے معظم طفیل نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول جنگ کے ثقلین عباس اور ڈی پی ایس ٹوبہ کے فرحان الحق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گرلز میں ڈی پی ایس کی عروج فاطمہ نے پہلی، آفاق سکول سمندری کی حریم فاطمہ اور پریزہ طاہر نے دوسری اور 6 طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گرلز میں ڈی پی ایس کی غنوہ عمبر، فاطمہ ماہین اور عبیرہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اکسفورڈ گرامر سکول سمندری کی نزیحہ آصف ، فاران سکول ٹوبہ کی ایمان فاطمہ اور سپرٹ گرامر سکول کی فائقہ سلطانہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک جنرل بوائز میں جامعہ چشتیہ سکول کے محاسب علی نے پہلی پرسن حاصل کی۔ میٹرک جنرل بوائز میں اسلامیہ سکول جڑانوالہ کے ذوہیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک جنرل بوائز میں ابدالین سکول فیصل اباد کے محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک جنرل گرلز میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول حاجی آباد کی اقصی نواز اور گورنمنٹ جوہر گرلز ہائی سکول گلبرگ کی زنیرہ مشتاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک جنرل گرلز میں گورنمنٹ ایم سی ہائی سکولز تاندلیانوالا کی زہرہ بتول نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ جوہر گرلز ہائی سکول گلبرگ کی زینب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔



