ایف یو جے دستور کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی،


فیصل آباد(94 نیوز )پاکستان کی شہ رگ کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ قبضہ جما کر اقوام متحدہ کے حق خودارادیت کی دھجیاں اڑا رکھی ہیں ۔ عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے ظلم وستم کا نوٹس لیں۔ یہ اظہارصدر ایف یو جے میاں سلیم شاہد، جنرل سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی، ایگزیکٹو ممبر سجاد حیدر منا نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور سیکرٹریٹ ذیل گھر کچہری بازار میں میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ’یکجہتی کشمیر سیمینار‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں نائب صدر مرزا نعیم بیگ، ایگزیکٹو ممبران حاجی ابراہیم، اطہر نسیم، ندیم راجپوت، اصغر منج، رانا افضل، محمود احمد مرزا،چیئرمین الیکشن کمیٹی طیب احمد، امتیاز بیگ، نعمان حیدر، ملک عبدالغفار دانش، سید طیب شاہ، سید جاوید شاہ ودیگر بھی شریک ہوئے۔ سیمینار کے بعد شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کی اسلامی، نظریاتی پالیسی ایف یو جے دستور کا نصب العین ہے۔ ایف یو جے سے منسلک صحافی کشمیر کے معاملے میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی حمایت کرتے ہیں۔کشمیری شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔



