قومی

تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں سیکرٹری کی سیٹ خالی ہوگئی

3 سال مدت ختم ہونے پر خرم شہزاد قریشی نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

فیصل آباد (94 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میں سیکرٹری کی سیٹ خالی ہوگئی۔ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے سیکرٹری خرم شہزاد قریشی کی مدت ملازمت ختم ہوگئی۔ سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرپرسن فیصل آباد تعلیمی بورڈ طیبہ شاہین، ویلفئیر آفیسر بابر ڈوگرسمیت دیگر افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔

خرم شہزاد قریشی کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تین سال کیلئے سیکرٹری بورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ مدت تعیناتی ختم ہونے پر خرم شہزاد قریشی نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ جس کے بعد سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد کی سیٹ خالی ہوگئی۔ مستقل سیکرٹری بورڈ کی تعیناتی تک ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کنٹرولر بورڈ کو سیکرٹری کا اضافی چارج ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button