بین الاقوامی

امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں، امریکی سینٹرل کمانڈ

واشنگٹن (94 نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ سینٹ کام نے کہا کہ امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کر رہی ہیں، جہاز رانی اور عالمی بحری سلامتی کی حفاظت جاری رہے گی۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں میں سرنگیں بچھانے والی 10کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران نے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے، ایران کی طرف سے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے کی رپورٹ نہیں، اگر مائنز بچھائی ہیں تو فوری طور پر ہٹا دیں، بارودی سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو ایران کو خوفناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بچھائی گئی مائنز ہٹا دے تو درست سمت میں بڑا قدم ہوگا، ہم وہی ٹیکنالوجی اور میزائل صلاحیتیں استعمال کر رہے ہیں جو منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں کے لئے استعمال کی تھیں، خوشی ہے گزشتہ کچھ گھنٹوں میں یہ کارروائیاں کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button