the game

T20 World Cup, Pakistan and New Zealand face each other in the first semi-final

Sydney (94 news) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کے اہم مقابلے کے لیے سڈنی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی جبکہ سوائے بابر اعظم کے پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، کپتان نے اکیلے ڈیڑھ گھنٹے پریکٹس کی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ گرین شرٹس نے مسلسل تین میچز میں فتوحات سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس لیے وننگ کمبی نیشن کے ساتھ وہ کیویز کا مقابلہ کرے گی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیم ورلڈ کپ میں بھرپور فارم میں ہے، اس کے بیٹرز اور بولرز دونوں ہی کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

گرین شرٹس کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کے اسٹرائیک بولر شاہین آفریدی بھی مکمل ردھم میں آچکے ہیں۔

پھر سڈنی کی کنڈیشنز بھی پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button