بین الاقوامی

اسرائیل نے ابوظہبی میں سفارتخانہ قائم کرلیا

ابو ظہبی (94 نیوز ویب ڈیسک) اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارت خانہ باضابطہ طور پر ابوظبی میں کھول لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے ہیں۔

ابوظبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے،مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button