قومی

اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے پر از خود نوٹس کی سماعت, چیف جسٹس کا ڈی جی نیب کو قوم سے تحریری معافی مانگنے کا حکم

لاہور (94نیوز )چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران سمیت دیگر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے پر ڈی جی نیب سلیم شہزاد اور دیگر افسروں کو قوم سے تحریری معافی مانگنے کا حکم دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مجاہد کامران اور دیگر اساتذہ کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا تو انہیں ہتھکڑیاں لگائی گئیں جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تاہم جب یہ معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے فوری طور پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب کو طلب کیا ۔

لاہور میں آج چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس کی سماعت کی جس دوران جسٹس ثاقب نثار نے نیب کے اس اقدام پر انتہائی سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ڈی جی نیب نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی جس پر چیف جسٹس نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد اور دیگر افسران کو اس امر پر قوم سے تحریر ی معافی مانگنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button