قومی

نجی سکولز میں سکول کونسلز کا قیام ناگزیر ہے، ڈویژنل ڈائریکٹر

اجلاس میں سی ای اوافتخار خان،محمد ریاض،محمد انور پنسوتہ،ڈی او سیکنڈری منظور احمد کی شرکت

فیصل آباد(94نیوز) ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی افتخار خان،ایڈیشنل ڈائریکٹرز سیکنڈری وایلیمنٹری محمد ریاض،محمد انور پنسوتہ،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن منظور احمد ملک،ڈی ای اوز ایلیمنٹری ملک محمد سرور،راحیلہ بانو نے شرکت کی۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا کہ نجی سکولز میں سکول کونسلز کا قیام ناگزیر ہے اس ضمن میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ موثر رابطہ استوار کیا جائے۔انہوں نے نجی سکولوں کے سربراہان کے لئے اس ضمن میں آگاہی سیمینارمنعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہر سکول کے باہر سکول کونسل کے ممبران اور ان کے کردار ہر مشتمل بورڈنمایاں جگہ پر آویزاں کراءٰ جائیں۔انہوں نے کہا کہ سکولز کونسل کی میٹنگ کو ماہانہ ایک ہی دن منعقد کرکے رپورٹ حاصل کی جائیں۔انہوں نے ہدایات پر من وعن عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا اور سی ای او ایجوکیشن سے کہا کہ وہ تمام متعلقہ افسران کو اس ضمن میں تحریری طور پر آگاہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button