Breaking NewsUrdu News

حکومت نےنجی تعلیمی اداروں پر بے جا اور بھاری ٹیکسز لگا کر مشکلات میں اضافہ کردیا۔رانا طاہر سلیم خاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)۔حکومت نے نجی تعلیمی اداروں پر بے جا اور بھاری ٹیکسز لگا کر تعلیمی اداروں کے سربراہان اور والدین کے لئے مشکلات میں اضافہ کردیا۔ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے نہ کہ دشمنی، مخلتف قسم کے ٹیکسز کی وجہ سے تعلیم مہنگی ہوتی جا رہی ہے، زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے نہیں کئے جاتے۔نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں جبکہ حکومت سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ یہ گفتگو رانا طاہر سلیم  خاں نے تعلیم ٹی وی کے نمائندہ خصوصی سے کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کم فیسز والے ادارے حکومت سے کم خرچ پر بچوں کو بہتر تعلیم اور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔  حکومت سکولوں کےساتھ بھی کمرشلائزیشن چاہتی ہے جس کی وجہ سے تعلیم مہنگی ہو کر رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ کم فیس لینے والوں کے لئے بھی وہی قانون ہے جو بھاری فیسز لینے والوں کے لئے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سکولوں کی فیسز کے حوالے سے درجہ بندی کرے۔ اور کم فیس لینے والے اداروں کو ٹیکس فری قرار دیا جائے، بلکہ تعلیم کو ہی ٹیکس فری قرار دےکر ملک میں تعلیم عام کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button