قومی

ایوان کو افہام و تفہیم سے چلاﺅں گا،چودھری پرویز الٰہی

لاہور(تعلیم ٹی وی آن لائن)نومنتخب سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ  ایوان کو افہام و تفہیم سے چلاﺅں گا ،شور کا جواب کارکردگی سے دیں گے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جنہوں نے مجھے سپیکر پنجاب اسمبلی بنایا۔ میں ایوان کو اچھے طریقے سے چلاﺅں گا ،اعتماد کا اظہار کرنے والے اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں ، تمام اراکین میرے لئے محترم ہیں ، عمران خان کا دل کی گہرایوں سے شکریہ ادا کرتاہوں ، یہ شور مچانے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا وقت ہے

نومنتخب سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ایوان منصفانہ طریقے سے چلایاجائے،ساتھ ہی لیگی ارکان اسمبلی کے احتجاج پرطنز بھی کردیا اور  کہا کہ انہیں بولنے دیں ان کوزخم زیادہ لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کاتقدس پامال کرنےوالوں کوروکنا ہوگا،ہماری نیک نیتی عوام دیکھے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button