قومی

فیصل آباد، سکول میں طالبہ سے جھاڑو لگوانے کا معاملہ، سی ای او ایجوکیشن نے سکول ہیڈ اور چوکیدار معطل کردئیے

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول، چک نمبر109ر۔ب، تحصیل جڑانوالہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد نے خود سکول کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ویڈیو میں ایک طالبہ کو سکول کے احاطے سے باہر جھاڑو لگاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سکول ہیڈ اور متعلقہ چوکیدار کو معطل کر دیا گیاجبکہ ریسس/تفریح کے دوران طلبہ کی نگرانی پر مامور دو اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی نے باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ کمیٹی متعلقہ ریکارڈ، شواہد اور ذمہ داران کے بیانات کا جائزہ لے کر اپنی تحقیقی رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے واضح کیا کہ طلبہ کی عزتِ نفس، تحفظ اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم میں فرائض سے غفلت، غیر ذمہ داری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button