قومی

عمران خان حکومت جانے سے کتنے لوگ خوش کتنے ناراض؟

اسلام آباد (94 نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹائے جانے پر عوام نے اپنا ردعمل دکھادیا، کچھ لوگ بہت خوش اور کچھ بہت ناراض دکھائی دئیے۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی ایک نیا سروے جاری کیا ہے جس میں عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے پر کچھ لوگ خوش اور کچھ غصے میں بھی نظر آئے ۔

سروے کے مطابق 57 فیصد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ 43 فیصد لوگ ناراض نظر آئے۔

خوش ہونے والوں میں سے 71 فیصد نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کو حکومت کے جانے پر خوش ہونے کی اہم وجہ بتایا۔

سروے کے مطابق ناراض ہونے والوں میں سے 13 فیصد اس وجہ سے ناراض تھے کہ عمران خان کو پانچ سال مکمل کیوں نہیں کرنے دیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button