Breaking NewsNewsUrdu News

تاندلیانوالہ : آزاد امیدوار احمد مغل نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی

فیصل آباد(ویب ڈیسک) تاندلیانوالہ سے آزاد امیدوار احمد مغل نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احمد مغل نامی آزاد امیدوار فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 سے امیدوار اور اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ احمد مغل کا اپنے بیٹوں سے جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار کی ہلاکت کے باعث این اے 103 اور پی پی 103 پر انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button