قومی

وفاقی وزیر مراد سعید کے والد آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر گرفتار

میلبرن (94 نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے والد کو آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد سعید اللہ کو آج (پیر) پاکستان سے میلبرن آسٹریلیاپہنچے تھے جہاں انہیں ایئر پورٹ حکام نے روک لیا۔ سعیداللہ کو نامکمل دستاویزات کی وجہ سے ایئرپورٹ پر روکا گیا ہے، وہ دستاویزات کے حوالے سے امیگریشن حکام کومطمئن نہیں کرسکے جس کے باعث میلبرن پولیس امیگریشن نے انہیں اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button