تقریبات/سیمینارز

مرگی قابل علاج مرض ہے، بروقت علاج سے مریض کی زندگی کو بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر جاوید اقبال

مرگی کے عالمی دن کے موقع پر الائیڈ ہسپتال کے نیورولوجی وارڈ کے زیر اہتمام آگاہی واک کا اہتمام

فیصل آباد (94 نیوز، میاں حمزہ) مرگی قابل علاج مرض ہے، اسے جادو یا ٹونہ وغیرہ سمجھ کر مریض کی حالت خراب نہ کی جائے، یہ گفتگو مرگی کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر جاوید اقبال ہیڈ آف نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد نے آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا سے کی۔

تفصیلات کے مطابق مرگی کے عالمی دن کے موقع پر الائیڈ ہسپتال کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر احمد ضمیر اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر عبداللہ نے کی، اس موقع پر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور سماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر احمد ضمیر اور ڈاکٹر عبداللہ نے 94 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرگی ایک قابل علاج مرض ہے، بروقت تشخیص اور علاج سے مریض صحت یاب ہوسکتا ہے، اس لئے عوام کو چاہئے کہ اس کو جادو یا ٹونہ نہ سمجھیں بلکہ فوری طور پر مستند ڈاکٹر سے رابطہ کرکے مناسب ٹیسٹ کروائے جائیں اور مکمل علاج کروایا جائے، انہوں نے کہا کہ مرگی کا مریض اکثر جھٹکوں کی وجہ سے تھوڑی دیر کے لئے بے ہوش ہو جاتا ہے جس کا دورانیہ ایک سے تین یا چار منٹ ہوسکتا، مریض کو جوتے سنگھانے، پانی پلانے، مریض کی سانس بند کرنے سے پرہیز کرنی چاہئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button