قومی
پی ٹی آئی نے حکومت کا ساتھ دینے والے 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے


اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی نے 26 ویں ترمیم میں حکومت کا ساتھ دینے والے 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ کو شوکاز جاری کئے گئے ہیں، جس میں کہا گیا کہ آئینی ترمیم سے پہلے آپ نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطہ منقطع کیا، قابل بھروسہ شواہد ملے ہیں کہ آپ نے حکومت سے رابطہ کیا ۔سات دن میں بتائیں کہ آپ کو پارٹی سے منحرف قرار کیوں نہ دیا جائے، نوٹس کا جواب نہ دیا تو پارٹی سے نکالنے سمیت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے زین قریشی نے اس قسم کے تمام الزامات کی سختی کیساتھ تردید کی ہے۔



