کھیل

کورونا مثبت آنے پرگھبرائیں نہیں، آئسولیٹ ہوکرخوراک کی طرف توجہ دیں، توفیق عمر

لاہور (94 نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد وہ صحت مند زندگی گزار رہے ہیں ، انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھبرائیں نہیں بلکہ آئسولیٹ ہوں اور بھر پور خوراک کی طرف توجہ دیں، ٹوٹکوں پر دھیان نہ دیں۔

‏ بائیں ہاتھ کے اوپنگ بیٹسمین توفیق عمر جو قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں، گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صحت مند زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں اب پہلے سے زیادہ صحت پر دھیان دے رہا ہوں، ریکوری کے بعد ہلکی پھلکی ٹریننگ کریں اور اچھی خوراک کھائیں ، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button