بین الاقوامی

افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم پر طالبان کا قاتلانہ حملہ

کابل (94 نیوز) افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم پر طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ محفوظ رہے۔

افغان میڈیا کے مطابق عبدالرشید دوستم کے قریبی ساتھی کنیشکا ترکستانی نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے نائب صدر پر طالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ حملہ ہفتے کی شام کو اس وقت کیا گیا جب عبدالرشید دوستم ایک قافلے کی صورت میں بلخ سے جوزجان جارہے تھے۔طالبان کے حملے میں عبدالرشید دوستم محفوظ رہے ۔

 ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں افغان نائب صدر کا ایک باڈی گارڈ ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ جس وقت حملہ ہوا اس وقت عبدالرشید دوستم افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں شبرغان ہائی وے کے ذریعے بلخ سے واپس آرہے تھے۔ انہوں نے وہاں ایک جلسے سے خطاب میں کہا کہ اگر انہیں اختیارات دے دیے جائیں تو وہ صرف 6 ماہ میں شمالی افغانستان سے طالبان کا خاتمہ کردیں گے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button