قومی

عید کے 3 روز بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت کی جانب سے عید الفطر کے 3 روز ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد بارے تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاورڈویژن کی جانب سے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button