قومی

عمران خان نے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا،ن لیگ میں کھلبلی

 

اسلام آباد (تعلیم ٹی وی آن لائن) وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی لوٹی دولت واپس لانے کیلئے بیرسٹر شہزاد اکبر کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جسے دو ہفتوں میں لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس تمام وزارتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرے گی جبکہ دیگر ممالک سے رقم واپسی کے معاہدوں کا بھی جائزہ لے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراءکو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ وہ گڈ گورننس اور میرٹ کا نظام اپنائیں کیونکہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ پر پورا اترنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل افراد کسی صورت قابل قبول نہیں جبکہ انہوں نے تمام وزارتوں کی خود نگرانی کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button