کھیل

پی ایس ایل میں آج کن ٹیموں کے درمیان میدان سجے گا؟ جانئے

دبئی (94نیوز) پی ایس ایل سیزن فور میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میدان سجے گا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں میچز دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس میں پہلا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز رات 9 بجے مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں اور دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ تیسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 2 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button