قومی

ٹریفک وارڈن شاہد مسیح نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

فیصل آباد(94نیوز) فیصل آباد کے ٹریفک وارڈن شاہد مسیح نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی شاہد مسیح کو ڈبہ بند موبائل ملا، شاہد مسیح نے اسکے مالک کو تلاش کرکے ڈبہ بند موبائل اس تک پہنچا دیا، مالک نے شاہد مسیح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈن نے ایمانداری کے مظاہرہ کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے جس پر میں شاہد مسیح کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

ٹریفک وارڈن کے اس ایماندارانہ رویہ پر سی پی او محمد اشفاق خان (ڈی آئی جی) نے شاہد مسیح کو دس ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سند سے بھی نوازا، اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر عمران شریف اور شہر اقبال دولتانہ بھی موجود تھے

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button