بین الاقوامیدلچسپ و عجیب

کویت نے طویل ترین جھنڈے کا عالمی ورلڈ ریکارڈگینیز بک آف ورلڈ میں درج کروالیا

کویت (94 نیوز) کویت نے طویل ترین جھنڈے کا عالمی ورلڈ ریکارڈگینیز بک آف ورلڈ میں درج کروادیا جس میں 4000 سے زائد طلبا نے 2019 میٹر جھنڈے کا ریکارڈ قائم کیا۔

یہ تقریب مبارک الکبیر گورنریٹ میں منعقد کی گئی جس میں وزیر تعلیم حامد العازمی نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف حکومتی اداروں نے بھی شرکت کی جس میں شہری دفاع، وزارت دفاع، وزارت داخلیہ، محکمہ فائر، بلدیہ، وزارت اطلاعات و دیگر شامل تھے۔ یہ تقریب امیر کویت کے منصب کے 13 سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر سکول کے طلبا نے ملی نغمے اور فوک ڈانس بھی پیش کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button